کاروار،13؍اگست (ایس او نیوز) محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود ضلع شمالی کینرا کے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق ضلع کے سرکاری، نیم سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم مذہبی اقلیتوں (مسلم ، عیسائی، جین، پارسی، بودھ) سے تعلق رکھنے والے طلبہ سے سال 2022-23 کی پری میٹرک (اول تا دسویں جماعت)، پوسٹ میٹرک (پی یو تا پی ایچ ڈی) اور میٹرک - کم - مینس (ٹیکنیکل اور پروفیشنل کورسس) اسکالرشپ کے لئے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔
درخواستیں نیشنل اسکالرشپ پورٹل https://scholarships.gov.in پر ہی آن لائن دینا لازمی ہے ۔ ورنہ اسٹیٹ اسکالر شپ پورٹل پر درخواستیں ممکن نہیں ہوتا ۔ پری میٹرک اسکالرشپ کے لئے 30 ستمبر اور پوسٹ میٹرک کے لئے 31 اکتوبر درخواستیں دینے کی آخری تاریخ ہے ۔
گزشتہ سالانہ امتحان میں 50% سے زائد مارکس پانے والے درخواست دینے کے اہل ہونگے ۔ کرسپانڈنس کورس اور ٹریننگ پانے والے طلبہ اسکالرشپ کی درخواست دینے کے اہل نہیں ہونگے ۔ آن لائن درخواست داخل کرنے کے بعد اس کی نقل ڈاون لوڈ کرکے متعلقہ دستاویزات کے ایک سیٹ پر اپنے تعلیمی ادارے کے ہیڈ ماسٹر/ پرنسپال کے پاس جمع کروانا ہوگا ۔
مزید معلومات کے لئے محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کے ویب سائٹ https://dom.karnataka.gov.in یا ٹویٹر آئی ڈی Twitter id : @WelfareUttara یا اپنے اپنے تعلقہ جات میں موجود اقلیتی معلوماتی مراکز یا ضلع محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کاروار کی ہیلپ لائن 8277799990 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے ۔